الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر صحيح بخاري کل احادیث (2230)
حدیث نمبر سے تلاش:


مختصر صحيح بخاري
خریدوفروخت کے بیان میں
20. بیمار یا خارشی اونٹوں کو خریدنا درست ہے۔
حدیث نمبر: 1003
سیدنا عبداللہ بن عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ایک آدمی سے کچھ بیمار اونٹ خریدے۔ اس آدمی کا اس کاروبار میں ایک شراکت دار بھی تھا پس اس آدمی کا وہ شریک سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور بطور معذرت کے کہا کہ میرے شریک نے بیمار اونٹ آپ کے ہاتھ فروخت کر دیے ہیں، اس نے آپ کو پہچانا نہیں۔ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا اچھا تم ان کو واپس لے جاؤ۔ اس کے بعد کہنے لگے کہ انھیں چھوڑ جاؤ، ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے پر راضی ہیں کیونکہ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے) ایک کا مرض دوسرے کو نہیں لگتا۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1003]