الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر صحيح بخاري کل احادیث (2230)
حدیث نمبر سے تلاش:


مختصر صحيح بخاري
خریدوفروخت کے بیان میں
36. کیا (اگر) کوئی شہری کسی بیرونی کے لیے بیع کرے (تو جائز ہے) اور کیا وہ اس کی مدد کرے اور اس کی خیرخواہی کرے تو درست ہے؟
حدیث نمبر: 1025
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: غلہ لانے والے قافلے کو راستہ ہی میں جا کر نہ ملو بلکہ ان کو بستی میں آنے دو اور کوئی شہری کسی (بدوی) بیرونی کے لیے بیع نہ کرے۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا گیا اس کو مطلب ہے کہ کوئی شہری کسی بیرونی کے لیے بیع نہ کرے؟ تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بتایا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کا دلال نہ بنے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1025]