الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر صحيح بخاري کل احادیث (2230)
حدیث نمبر سے تلاش:


مختصر صحيح بخاري
کاشتکاری کا بیان
3. کھیتی (کی حفاظت) کے لیے کتے کا رکھنا (کیسا ہے؟)۔
حدیث نمبر: 1073
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص کتا پالتا ہے تو ہر روز اس کی نیکی سے ایک قیراط کم ہوتا رہتا ہے سوائے اس کتے کے جو کھیتی یا جانوروں (کی حفاظت) کے لیے رکھا جائے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1073]
حدیث نمبر: 1074
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہی ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سوائے بکریوں یا کھیتی یا شکار کے (محافظ) کتے کے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1074]
حدیث نمبر: 1075
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہی ایک دوسری روایت میں یوں منقول ہے: سوائے شکار اور مویشیوں کے (محافظ) کتے کے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1075]