الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر صحيح بخاري کل احادیث (2230)
حدیث نمبر سے تلاش:


مختصر صحيح بخاري
ظلم اور مال غصب کرنے کے بیان میں
12. کوئی پڑوسی کسی پڑوسی کو اس بات سے نہ روکے کہ وہ اپنی دیوار میں کھونٹیاں گاڑے۔
حدیث نمبر: 1125
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوئی پڑوسی کسی پڑوسی کو اس بات سے نہ روکے کہ وہ اپنی دیوار میں کھونٹیاں گاڑے۔ چنانچہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہا کرتے تھے کہ کیا بات ہے کہ میں تم لوگوں کو اس حدیث سے اعراض کرنے والا پاتا ہوں؟ قسم اللہ کی! میں یہ حدیث تمہارے سامنے ضرور بیان کروں گا۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1125]