الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر صحيح بخاري کل احادیث (2230)
حدیث نمبر سے تلاش:


مختصر صحيح بخاري
جہاد اور جنگی حالات کے بیان میں
2. سب لوگوں میں افضل وہ مومن ہے۔ جو اپنی جان اور اپنے مال سے اللہ کی راہ میں جہاد کرتا ہو۔
حدیث نمبر: 1205
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ عرض کی گئی کہ یا رسول اللہ! سب لوگوں میں افضل کون ہے؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ مومن جو اپنی جان سے اور اپنے مال سے اللہ کی راہ میں جہاد کرتا ہو۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی کہ اس کے بعد کون؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ مومن جو پہاڑ کی کسی گھاٹی میں رہتا ہو (اور وہیں) اللہ کی عبادت کرتا ہو اور لوگوں کو اپنے ضرر سے محفوظ رکھتا ہو۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1205]
حدیث نمبر: 1206
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: جو شخص اللہ کی راہ میں جہاد کرتا ہو، اور اللہ تعالیٰ اس شخص کو خوب جانتا ہے جو اس کی راہ میں جہاد کرتا ہے۔ اس کی مثال اس شخص کی طرح ہے جو (برابر دن بھر) روزہ رکھتا ہو اور رات بھر نماز پڑھتا ہو اور اللہ نے اپنی راہ میں جہاد کرنے والے کے لیے اس بات کی ذمہ داری لے لی ہے۔ کہ اگر اس کو موت دے گا تو اسے (بغیر حساب و کتاب کے) جنت میں داخل کر دے گا یا اسے ثواب اور (مال) غنیمت کے ساتھ زندہ لوٹائے گا۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1206]