الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر صحيح بخاري کل احادیث (2230)
حدیث نمبر سے تلاش:


مختصر صحيح بخاري
جہاد اور جنگی حالات کے بیان میں
71. اللہ کے عذاب سے کسی کو عذاب نہ دیا جائے۔
حدیث نمبر: 1294
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو جب یہ خبر پہنچی کہ امیرالمؤمنین علی رضی اللہ عنہ نے کچھ لوگوں کو آگ میں جلا دیا ہے تو انھوں نے کہا کہ اگر میں (خلیفہ) ہوتا تو ہرگز انھیں نہ جلاتا۔ اس لیے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: اللہ کے عذاب سے کسی کو عذاب نہ کرو۔ اور بیشک میں انھیں قتل کر دیتا جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: جو شخص اپنا دین بدل دے اسے قتل کر دو۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1294]