الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر صحيح بخاري کل احادیث (2230)
حدیث نمبر سے تلاش:


مختصر صحيح بخاري
انبیاء کے حالات کے بیان میں
10. اللہ تعالیٰ کا فرمان ”اور اللہ تعالیٰ نے ایمان والوں کے لیے فرعون کی بیوی .... اور وہ عبادت گزاروں میں سے تھی“ (سورۃ التحریم: 11 , 12)۔
حدیث نمبر: 1425
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مردوں میں تو بہت سے کامل (انسان) گزرے ہیں مگر عورتوں میں دو ہی کمال کو پہنچیں، ایک تو فرعون کی بیوی آسیہ ہیں اور دوسری عمران کی بیٹی مریم علیہ السلام اور عائشہ (رضی اللہ عنہا) کو تمام عورتوں پر ایسی فضیلت حاصل ہے۔ جیسی ثرید کو تمام کھانوں پر فضیلت حاصل ہے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1425]