الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر صحيح بخاري کل احادیث (2230)
حدیث نمبر سے تلاش:


مختصر صحيح بخاري
فضیلتوں کا بیان
7. (قبیلہ) خزاعہ کا قصہ۔
حدیث نمبر: 1468
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عمرو بن لحّی بن قمعہ بن خندف خزاعہ (قبیلہ خزاعہ) والوں کا باپ تھا۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1468]
حدیث نمبر: 1469
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہی روایت ہے کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے عمرو بن عامر بن لحی خزاعی کو دیکھا کہ وہ اپنی انتڑیاں دوزخ میں کھینچ رہا تھا، اسی نے سب سے پہلے سائبہ کی رسم نکالی۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1469]