الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر صحيح بخاري کل احادیث (2230)
حدیث نمبر سے تلاش:


مختصر صحيح بخاري
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے فضائل مناقب
24. نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا انصار سے فرمانا: ”تم صبر کیے رہنا یہاں تک کہ حوض کوثر پر مجھ سے ملو“۔
حدیث نمبر: 1562
سیدنا اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انصار میں سے ایک آدمی نے کہا کہ یا رسول اللہ! آپ مجھے حکومت نہیں دیتے جیسے فلاں شخص کو آپ نے حکومت دی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میرے بعد اپنے ساتھ حق تلفی دیکھو گے تو صبر کیے رہنا یہاں تک کہ تم (روز قیامت) مجھ سے حوض کوثر پر ملو۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1562]
حدیث نمبر: 1563
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے ایک دوسری روایت میں یوں ہے: اور تمہارے ملنے کا مقام حوض کوثر ہو گا۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1563]