الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر صحيح بخاري کل احادیث (2230)
حدیث نمبر سے تلاش:


مختصر صحيح بخاري
غزوات کے بیان میں
27. غزوہ فتح مکہ کا بیان جو رمضان میں ہوا۔
حدیث نمبر: 1660
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے مہینہ میں مدینہ سے دس ہزار صحابہ کے ساتھ (مکہ کی طرف) روانہ ہوئے اور یہ مدینہ میں آنے سے ساڑھے آٹھ برس بعد کا ذکر ہے۔ مسلمان اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ کی طرف روانہ ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کچھ صحابہ بھی روزے رکھتے رہے۔ جب مقام کدید جو کہ عسفان و قدید کے درمیان ایک چشمہ ہے، پر پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمرائیوں نے روزہ کھول لیا۔ (روزہ افطار کر لیا)۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1660]
حدیث نمبر: 1661
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے مہینے میں حنین کی طرف نکلے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ والے لوگوں کا ایک حال نہ تھا، بعض لوگ روزہ دار اور بعض بغیر روزہ کے تھے۔ چنانچہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی سواری پر بیٹھ گئے تو ایک برتن میں پانی یا دودھ منگوا کر اپنی ہتھیلی یا سواری پر رکھا پھر اسے پیا۔ پھر لوگوں کی طرف نظر کی تو جنہوں نے نہ رکھا تھا تو انہوں نے روزہ داروں سے کہا کہ تم بھی افطار کر لو (کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم افطار کر چکے)۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1661]