الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر صحيح بخاري کل احادیث (2230)
حدیث نمبر سے تلاش:


مختصر صحيح بخاري
فضائل قرآن کے بیان میں
1. وحی کیونکر اتری اور پہلے کیا نازل ہوا؟
حدیث نمبر: 1806
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جتنے پیغمبر گزرے ہیں ان میں سے ہر ایک کو ایسے ایسے معجزے دیے گئے جن کو دیکھ کر لوگ ایمان لائے اور مجھے جو معجزہ دیا گیا وہ وحی (قرآن) ہے جس کو اللہ نے مجھ پر وحی (کے ذریعے نازل) کیا ہے (پہلے تمام معجزوں کا اثر وقت کے ساتھ ختم ہو گیا اور یہ معجزہ (قرآن دائمی ہے پس مجھے امید ہے کہ میری امت کے لوگ قیامت کے روز تمام انبیاء کی امتوں سے زیادہ ہوں گے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1806]
حدیث نمبر: 1807
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ نے اپنے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر (ان کی) وفات سے پہلے پے در پے وحی نازل فرمائی یہاں تک کہ وفات کے قریب تو بکثرت وحی نازل ہوئی پھر اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1807]