الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر صحيح بخاري کل احادیث (2230)
حدیث نمبر سے تلاش:


مختصر صحيح بخاري
فضائل قرآن کے بیان میں
7. قرآن پڑھنے والے والے پر رشک کرنا۔
حدیث نمبر: 1816
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رشک صرف دو چیزوں میں جائز ہے ایک تو اس شخص پر کہ جسے اللہ نے قرآن دیا اور وہ اسے رات اور دن میں پڑھتا رہتا ہو تو اس کا پڑوسی سن کر کہے کہ کاش! مجھے بھی اس کے مثل (قرآن) نصیب ہوتا تو بھی اسی طرح عمل کرتا جس طرح وہ کرتا ہے اور دوسرے اس شخص پر کہ جسے اللہ نے مال عطا کیا اور وہ اس کو راہ حق میں خرچ کرتا ہو پھر کوئی شخص (بطور رشک) کہے کہ کاش! مجھے بھی اسی طرح مال و دولت ملتی جس طرح فلاں کو دی گئی تو میں بھی اسی کی طرح (راہ حق میں) خرچ کرتا۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1816]