الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر صحيح بخاري کل احادیث (2230)
حدیث نمبر سے تلاش:


مختصر صحيح بخاري
مشروبات کا بیان
8. کھڑے ہو کر (پانی) پینا (جائز ہے)۔
حدیث نمبر: 1941
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ (کوفہ کی مسجد میں اس کے) چبوترے کے دروازے پر آئے اور کھڑے کھڑے پیا پھر کہا کہ بیشک کچھ لوگ اس طرح کھڑے ہو کر پانی پینے کو مکروہ سمجھتے ہیں حالانکہ میں نے خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح پیتے ہوئے دیکھا ہے جس طرح تم نے مجھے پیتے ہوئے دیکھا۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1941]
حدیث نمبر: 1942
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آب زمزم کھڑے ہو کر پیا۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1942]