الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر صحيح بخاري کل احادیث (2230)
حدیث نمبر سے تلاش:


مختصر صحيح بخاري
علاج کا بیان
13. نگاہ (نظر) لگ جانے سے دم کرنا (جائز ہے)۔
حدیث نمبر: 1974
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ کو حکم دیا یا (آپ نے اس طرح بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے) حکم فرمایا: نظر بد کا دم کیا جائے (تو جائز ہے)۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1974]
حدیث نمبر: 1975
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے مکان میں ایک لڑکی کے چہرہ پر کچھ نشان پڑے ہوئے دیکھے تو فرمایا: اس لڑکی کو دم کراؤ کیونکہ اس کو نظر بد ہو گئی ہے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1975]