سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سب کپڑوں سے زیادہ پسند ”حبرہ“ یعنی یمنی چادر (پہننا) تھی۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1985]
حدیث نمبر: 1986
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہو گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ”بردیمانی“(ایک یمنی چادر) میں ڈھکے ہوئے تھے۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1986]