الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر صحيح بخاري کل احادیث (2230)
حدیث نمبر سے تلاش:


مختصر صحيح بخاري
خوابوں کی تعبیر کا بیان
4. جس شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا۔
حدیث نمبر: 2179
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے مجھ کو خواب میں دیکھا، وہ عنقریب مجھ کو جاگتے میں بھی دیکھے گا اور شیطان میرا ہم شکل نہیں بن سکتا۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 2179]
حدیث نمبر: 2180
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے مجھ کو (خواب میں) دیکھا (تو تحقیق) اس نے مجھ کو ہی دیکھا کیونکہ شیطان میرے مشابہ نہیں ہو سکتا۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 2180]