الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر صحيح بخاري کل احادیث (2230)
حدیث نمبر سے تلاش:


مختصر صحيح بخاري
خوابوں کی تعبیر کا بیان
8. جھوٹے خواب بیان کرنے کی سزا۔
حدیث نمبر: 2184
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے وہ خواب بیان کیا جو نہیں دیکھا (یعنی جھوٹا تو) اس کو قیامت کے دن دو جو (کے دانوں) میں گرہ لگانے کی تکلیف دی جائے گی لیکن وہ شخص اس کو نہ لگا سکے گا اور جس نے ان لوگوں کی بات سنی جو اس کے بات سننے کو اچھا نہ سمجھتے تھے اور اس سے بچتے تھے تو اس کے کانوں میں قیامت کے دن سیسہ پگھلا کر ڈالا جائے گا اور جس نے تصویر بنائی، اس کو عذاب دیا جائے گا اور تکلیف (اس بات کی) دی جائے گی کہ اس تصویر میں روح پھونکے لیکن وہ پھونک نہ سکے گا۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 2184]
حدیث نمبر: 2185
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سب سے بڑا جھوٹ یہ ہے کہ انسان اپنی آنکھوں کو وہ چیز (یعنی خواب) دکھائے جو انھوں نے دیکھی نہ ہو۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 2185]