الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر صحيح مسلم کل احادیث (2179)
حدیث نمبر سے تلاش:


مختصر صحيح مسلم
حج کے مسائل
87. طواف وداع کرنے سے پہلے کوئی (واپس) نہ چلے۔
حدیث نمبر: 753
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ لوگ ادھر ادھر چل پھر رہے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کوئی شخص کوچ نہ کرے جب تک کہ چلتے وقت بیت اللہ کا طواف نہ کر لے۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 753]