الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر صحيح مسلم کل احادیث (2179)
حدیث نمبر سے تلاش:


مختصر صحيح مسلم
حج کے مسائل
97. نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فتح مکہ کے دن بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہونا۔
حدیث نمبر: 768
سیدنا جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں داخل ہوئے (قتیبہ نے کہا کہ فتح مکہ کے دن داخل ہوئے) اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر سیاہ عمامہ تھا (اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ) بغیر احرام کے (داخل ہوئے تھے)۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 768]
حدیث نمبر: 769
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جس سال مکہ فتح ہوا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سر پر خود پہنے ہوئے مکہ میں داخل ہوئے۔ پھر جب خود اتارا تو ایک شخص نے آ کر کہا کہ ابن خطل کعبہ کے پردوں کو پکڑے (چھپا ہوا) ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کو مار ڈالو۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 769]