الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر صحيح مسلم کل احادیث (2179)
حدیث نمبر سے تلاش:


مختصر صحيح مسلم
حج کے مسائل
109. (ثواب کیلئے) سفر نہ کیا جائے مگر تین مسجدوں کی طرف۔
حدیث نمبر: 789
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کجاوے نہ باندھے جائیں (سفر نہ کیا جائے) مگر تین مسجدوں کی طرف ایک میری یہ مسجد (یعنی جو مدینہ میں ہے مسجدنبوی) اور مسجدالحرام اور مسجدالاقصیٰ (یعنی بیت المقدس)۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 789]