الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر صحيح مسلم کل احادیث (2179)
حدیث نمبر سے تلاش:


مختصر صحيح مسلم
حج کے مسائل
112. مسجد قباء کی فضیلت کے بیان میں۔
حدیث نمبر: 792
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد قباء کو پیدل بھی اور سوار بھی تشریف لایا کرتے تھے اور اس میں دو رکعت نماز ادا کرتے تھے۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 792]
حدیث نمبر: 793
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ (ابن عمر) ہر ہفتہ کے دن (مسجد) قباء میں آتے تھے اور کہتے تھے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہر ہفتہ کے دن قباء جاتے ہوئے دیکھا ہے۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 793]