الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر صحيح مسلم کل احادیث (2179)
حدیث نمبر سے تلاش:


مختصر صحيح مسلم
جہاد کے مسائل
31. اللہ تعالیٰ کے قول ((واعدّوا لھم ما استطعتم من قوّہ)) کے متعلق۔
حدیث نمبر: 1102
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر اللہ تعالیٰ کے فرمان کافروں کے لئے زور کی تیاری کرو جتنی طاقت ہو کی تفسیر بیان کرتے ہوئے سنا۔ آپ فرما رہے تھے خبردار رہو کہ زور سے مراد تیراندازی ہے، خبردار رہو کہ زور سے مراد تیراندازی ہے (پھر) خبردار رہو کہ زور سے مراد تیراندازی ہے۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1102]