الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر صحيح مسلم کل احادیث (2179)
حدیث نمبر سے تلاش:


مختصر صحيح مسلم
دم جھاڑ کے مسائل
1. نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جبرائیل علیہ السلام کا دم کرنا۔
حدیث نمبر: 1443
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہوتے، تو جبرائیل علیہ السلام آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ دعا پڑھتے کہ اللہ تعالیٰ کے نام سے میں مدد چاہتا ہوں وہ تم کو ہر بیماری سے اچھا کرے گا، تم کو ہر حسد کرنے والے کی برائی سے محفوظ رکھے گا اور ہر بری نظر ڈالنے والے کی نظر سے تمہیں بچائے گا۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1443]
حدیث نمبر: 1444
عبدالعزیز بن صہیب، ابونضرہ سے روایت کرتے ہیں اور وہ سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے کہ جبرائیل علیہ السلام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہنے لگے کہ اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! تم بیمار ہو گئے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہاں۔ سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ کے نام سے تم پر دم کرتا ہوں ہر اس چیز سے جو تمہیں ستائے اور ہر جان کی برائی سے یا حاسد کی نگاہ سے، اللہ تمہیں شفاء دے اللہ کے نام سے میں تم پر دم کرتا ہوں۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1444]