الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر صحيح مسلم کل احادیث (2179)
حدیث نمبر سے تلاش:


مختصر صحيح مسلم
دیگر صحابہ کی فضیلت کا بیان
19. سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1680
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ہم زید بن حارثہ کو زید بن محمد کہا کرتے تھے (اس وجہ سے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو منہ بولا بیٹا کہا تھا)، یہاں تک کہ قرآن میں اترا کہ ان کو ان کے باپوں کی طرف نسبت کر کے پکارو اور یہی اللہ تعالیٰ کے نزدیک اچھا ہے (الاحزاب: 5)۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1680]