الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر صحيح مسلم کل احادیث (2179)
حدیث نمبر سے تلاش:


مختصر صحيح مسلم
دیگر صحابہ کی فضیلت کا بیان
32. سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1700
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اور اس وقت سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کا جنازہ سامنے رکھا تھا، کہ ان کے واسطے پروردگار کا عرش جھوم گیا۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1700]
حدیث نمبر: 1701
سیدنا براء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک ریشمی جوڑا تحفہ آیا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ اس کو چھونے لگے اور اس کی نرمی سے تعجب کرنے لگے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم اس کی نرمی سے تعجب کرتے ہو؟ البتہ سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے رو مال جنت میں اس سے بہتر اور اس سے زیادہ نرم ہیں۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1701]