الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر صحيح مسلم کل احادیث (2179)
حدیث نمبر سے تلاش:


مختصر صحيح مسلم
دیگر صحابہ کی فضیلت کا بیان
57. نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کے بھائی چارے کے متعلق۔
حدیث نمبر: 1738
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوعبیدہ الجراح اور سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہما میں بھائی چارہ کرا دیا۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1738]
حدیث نمبر: 1739
عاصم احول کہتے ہیں کہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے کہا گیا کہ کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے کہ اسلام میں حلف نہیں ہے؟ تو سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قریش اور انصار کے درمیان اپنے گھر میں حلف کرایا۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1739]
حدیث نمبر: 1740
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسلام میں حلف نہیں ہے (یعنی ایسا حلف جس میں وراثت وغیرہ تک میں شرکت ہو) اور جو قسم جاہلیت کے زمانے میں (نیک بات کے لئے) کی ہو، وہ اسلام سے اور مضبوط ہو گئی۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1740]