الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر صحيح مسلم کل احادیث (2179)
حدیث نمبر سے تلاش:


مختصر صحيح مسلم
فتنوں کا بیان
58. عورتوں کے فتنے سے ڈرانا۔
حدیث نمبر: 2068
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دنیا (ظاہر میں) میٹھی اور سرسبز ہے (جیسے تازہ میوہ) اور اللہ تعالیٰ تمہیں دنیا میں حاکم کرنے والا ہے، پھر دیکھے گا کہ تم کیسے عمل کرتے ہو۔ سو دنیا سے بچو (یعنی ایسی دنیا سے جو اللہ تعالیٰ سے غافل کر دے) اور عورتوں سے بچو، اس لئے کہ اول فتنہ بنی اسرائیل کا عورتوں سے شروع ہوا۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 2068]