الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر صحيح مسلم کل احادیث (2179)
حدیث نمبر سے تلاش:


مختصر صحيح مسلم
تفسیر قرآن مجید
29. اللہ تعالیٰ کے فرمان ((ھذان خصمان اختصموا ....)) کے متعلق (تفسیر سورۃ الحج)۔
حدیث نمبر: 2152
سیدنا قیس بن عباد کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ (سورۃ الحج کی اس آیت کے متعلق) قسم کھاتے تھے کہ یعنی یہ دونوں گروہ ایک دوسرے کے دشمن ہیں، جو اپنے رب کے بارے میں لڑتے ہیں بیشک یہ ان لوگوں کے حق میں اتری ہے جو بدر کے دن مسلمانوں کی طرف سے (صف سے) لڑنے کے لئے باہر نکلے تھے۔ سیدالشہداء سیدنا حمزہ، سیدنا علی مرتضی اور عبیدہ بن حارث رضی اللہ عنہما اور کافروں کی طرف سے عتبہ اور شیبہ دونوں ربیعہ کے بیٹے اور ولید بن عتبہ۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 2152]