الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


بلوغ المرام کل احادیث (1359)
حدیث نمبر سے تلاش:


بلوغ المرام
كتاب الصيام
روزے کے مسائل
2. باب صوم التطوع وما نهي عن صومه
2. نفلی روزے اور جن دنوں میں روزہ رکھنا منع ہے
حدیث نمبر: 552
عن أبي قتادة الأنصاري رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم سئل عن صوم يوم عرفة فقال: «‏‏‏‏يكفر السنة الماضية والباقية» ‏‏‏‏ وسئل عن صوم يوم عاشوراء فقال: «‏‏‏‏يكفر السنة الماضية» ‏‏‏‏ وسئل عن صوم يوم الاثنين فقال: «‏‏‏‏ذلك يوم ولدت فيه ويوم بعثت فيه أو أنزل علي فيه» .‏‏‏‏ رواه مسلم.
سیدنا ابوقتادہ انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرفہ (نو ذوالحج) کے دن روزہ کے متعلق سوال کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ (یہ روزہ) گزشتہ سال اور آئندہ سال کے گناہ دور کر دیتا ہے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عاشورہ کے دن کے روزے کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ گزشتہ سال کے گناہ دور کر دیتا ہے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوموار کے دن کے روزے کے بارے میں پوچھا گیا تو فرمایا کہ اس دن میں پیدا ہوا اور اسی دن مجھے نبوت دی گئی اور اسی دن مجھ پر قرآن اتارا گیا۔ (مسلم) [بلوغ المرام/كتاب الصيام/حدیث: 552]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الصيام، باب استحباب صيام ثلاثة أيام من كل شهر، حديث:1162.»

حدیث نمبر: 553
وعن أبي أيوب الأنصاري رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏من صام رمضان ثم أتبعه ستا من شوال كان كصيام الدهر» .‏‏‏‏ رواه مسلم.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو کوئی رمضان کے روزے رکھے پھر اس کے بعد چھ روزے شوال کے رکھے یہ عمل سارے سال (روزے رکھنے) کی مانند ہو گا۔ (مسلم) [بلوغ المرام/كتاب الصيام/حدیث: 553]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الصيام، باب استحباب صوم ستة أيام من شوال، حديث:1164.»

حدیث نمبر: 554
وعن أبي سعيد الخدري رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏ما من عبد يصوم يوما في سبيل الله إلا باعد الله بذلك اليوم عن وجهه النار سبعين خريفا» ‏‏‏‏ متفق عليه واللفظ لمسلم.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کوئی شخص ایسا نہیں جو اللہ کی راہ میں ایک دن روزہ رکھے مگر اللہ تعالیٰ اس کے چہرے کو ستر سال کے لئے جہنم کی آگ سے دور کر دیتے ہیں۔ (بخاری و مسلم) اور یہ الفاظ مسلم کے ہیں۔ [بلوغ المرام/كتاب الصيام/حدیث: 554]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الجهاد، باب فضل الصوم في سبيل الله، حديث:2840، ومسلم، الصيام، باب الصيام في سبيل الله لمن يطيقه، حديث:1153.»

حدیث نمبر: 555
وعن عائشة رضي الله عنها قالت: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يصوم حتى نقول لا يفطر ويفطر حتى نقول لا يصوم وما رأيت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم استكمل صيام شهر قط إلا رمضان وما رأيته في شهر أكثر منه صياما في شعبان. متفق عليه واللفظ لمسلم
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روزے رکھتے تھے یہاں تک کہ ہم کہتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کبھی افطار نہیں کریں گے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزے چھوڑ دیتے یہاں تک کہ ہم کہتے تھے کہ (اسی طرح) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کبھی روزے نہیں رکھیں گے۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی سوائے رمضان کے کسی مہینے کے مکمل روزے رکھے ہوں اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں دیکھا کہ کسی مہینے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شعبان سے زیادہ روزے رکھے ہوں۔ (بخاری و مسلم) اور یہ الفاظ مسلم کے ہیں۔ [بلوغ المرام/كتاب الصيام/حدیث: 555]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الصوم، باب صوم شعبان، حديث:1969، ومسلم، الصيام، باب صيام النبي صلي الله عليه وسلم في غير رمضان، حديث:1156.»

حدیث نمبر: 556
وعن أبي ذر رضي الله عنه قال: أمرنا رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم أن نصوم من الشهر ثلاثة أيام: ثلاث عشرة وأربع عشرة وخمس عشرة. رواه النسائي والترمذي وصححه ابن حبان
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ ہم ہر ماہ تین دن کے روزے رکھیں یعنی تیرہ، چودہ اور پندرہ (تاریخ کو)۔ اسے نسائی اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصيام/حدیث: 556]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي، الصوم، باب ما جاء في صوم ثلاثة أيام من كل شهر، حديث:761، وقال: حديث حسن، والنسائي، الصيام، حديث:2424، وابن حبان (الإحسان):5 /264، حديث:3648.»

حدیث نمبر: 557
وعن أبي هريرة رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏لا يحل للمرأة أن تصوم وزوجها شاهد إلا بإذنه» .‏‏‏‏ متفق عليه واللفظ للبخاري زاد أبو داود: «‏‏‏‏غير رمضان»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کسی عورت کے لیے حلال نہیں کہ وہ روزہ رکھے جب کہ اس کا شوہر گھر میں ہو، مگر یہ کہ اس کا شوہر اس کی اجازت دیدے۔ (بخاری و مسلم) یہ الفاظ بخاری کے ہیں۔ اور ابوداؤد نے، سوائے رمضان، کے الفاظ کا اضافہ کیا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصيام/حدیث: 557]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، النكاح، باب صوم المرأة بإذن زوجها تطوعًا، حديث:5192، ومسلم، الزكاة، باب ما أنفق العبدمن مال مولاه، حديث:1026، وأبوداود، الصيام، حديث:2458.»

حدیث نمبر: 558
وعن أبي سعيد الخدري رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم نهى عن صيام يومين: يوم الفطر ويوم النحر. متفق عليه
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو دن روزہ رکھنے سے منع فرمایا عید الفطر کے دن اور قربانی کے دن۔ (بخاری و مسلم) [بلوغ المرام/كتاب الصيام/حدیث: 558]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الصوم، باب صوم يوم النحر، حديث:1995، ومسلم، الصيام، باب النهي عن صوم يوم الفطرويوم الأضحي، حديث:827- (2673).»

حدیث نمبر: 559
وعن نبيشة الهذلي رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏أيام أكل وشرب وذكر الله عز وجل» .‏‏‏‏ رواه مسلم.
سیدنا نبیشہ الھذلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (ایام تشریق) تشریق کے دن کھانے، پینے اور اللہ تعالیٰ کے ذکر کے دن ہیں۔ (مسلم) [بلوغ المرام/كتاب الصيام/حدیث: 559]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الصيام، باب تحريم صوم أيام التشريق....، حديث:1141.»

حدیث نمبر: 560
وعن عائشة وابن عمر رضي الله عنهم قالا: لم يرخص في أيام التشريق أن يصمن إلا لمن لم يجد الهدي. رواه البخاري.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایام تشریق میں روزہ رکھنے کی اجازت نہیں دی گئی سوائے اس شخص کے جسے قربانی کا جانور نہ ملا ہو۔ (بخاری) [بلوغ المرام/كتاب الصيام/حدیث: 560]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الصوم، باب صيام أيام التشريق، حديث:1997.»

حدیث نمبر: 561
وعن أبي هريرة رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏لا تخصوا ليلة الجمعة بقيام من بين الليالي ولا تخصوا يوم الجمعة بصيام من بين الأيام إلا أن يكون في صوم يصومه أحدكم» .‏‏‏‏ رواه مسلم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دوسری راتوں میں سے جمعہ کی رات کو قیام کرنے کے لیے مخصوص نہ کرو اور نہ ہی دوسرے دنوں میں سے جمعہ کے دن کو روزہ رکھنے کے لیے مختص کرو سوائے اس کے کہ جمعہ کا دن ایسے دن آ جائے کہ جس دن تم میں سے کوئی ایک روزہ رکھتا ہو۔ (مسلم) [بلوغ المرام/كتاب الصيام/حدیث: 561]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الصيام، باب كراهة صيام يوم الجمعة منفردًا، حديث:1144.»

حدیث نمبر: 562
وعنه أيضا رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لا يصومن أحدكم يوم الجمعة إلا أن يصوم يوما قبله أو يوما بعده» .‏‏‏‏ متفق عليه
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم میں سے کوئی بھی جمعہ کے دن روزہ نہ رکھے سوائے اس کے کہ اس سے ایک دن پہلے یا ایک دن بعد روزہ رکھے۔ (بخاری و مسلم) [بلوغ المرام/كتاب الصيام/حدیث: 562]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الصوم، باب صوم يوم الجمعة، حديث:1985، ومسلم، الصيام، باب كراهةصيام يوم الجمعة منفردًا، حديث:1144.»

حدیث نمبر: 563
وعنه أيضا رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏إذا انتصف شعبان فلا تصوموا» . رواه الخمسة واستنكره أحمد.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہی سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب شعبان آدھا ہو جائے تو روزہ نہ رکھو۔ اسے پانچوں نے روایت کیا ہے اور امام احمد رحمہ اللہ نے اسے منکر کہا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصيام/حدیث: 563]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الصوم، باب في كراهية ذلك، حديث:2237، والترمذي، الصوم، حديث:738، وأحمد:2 /442، وابن ماجه، الصيام، حديث:1651، والنسائي في الكبرٰي:2 /172، حديث:2911.»

حدیث نمبر: 564
وعن الصماء بنت بسر رضي الله عنها أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏لا تصوموا يوم السبت إلا فيما افترض عليكم فإن لم يجد أحدكم إلا لحاء عنب أو عود شجرة فليمضغها» .‏‏‏‏ رواه الخمسة ورجاله ثقات إلا أنه مضطرب وقد أنكره مالك وقال أبو داود: هو منسوخ.
سیدہ صماء بنت بسر رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہفتہ کے دن کا روزہ نہ رکھو۔ سوائے اس روزہ کے جو تم پر فرض کیا گیا ہے۔ پس اگر تم میں سے کوئی انگور کا چھلکا یا کسی درخت کا تنکا پائے تو چاہیئے کہ اس کو کھا لے۔ اسے پانچوں نے روایت کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں مگر اس میں اضطراب ہے۔ بیشک امام مالک رحمہ اللہ نے اس کا انکار کیا ہے اور ابوداؤد نے کہا ہے کہ یہ منسوخ ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصيام/حدیث: 564]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الصوم، باب النهي أن يخص يوم السبت بصوم، حديث:2421، والترمذي، الصوم، حديث:744، وابن ماجه، الصيام، حديث:1726، وأحمد:4 /189، 6 /368، والنسائي في الكبرٰي:2 /143، حديث:2760.»

حدیث نمبر: 565
وعن أم سلمة رضي الله عنها أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم أكثر ما كان يصوم من الأيام يوم السبت ويوم الأحد. وكان يقول: «‏‏‏‏إنهما يوما عيد للمشركين وأنا أريد أن أخالفهم» .‏‏‏‏ أخرجه النسائي وصححه ابن خزيمة وهذا اللفظ له.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہفتہ اور اتوار کو اکثر روزہ رکھتے تھے اور فرمایا کرتے تھے کہ یہ دو دن مشرکوں کی عید کے دن ہیں اور میں ان کی مخالفت کرنا چاہتا ہوں۔ اسے امام نسائی رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور امام ابن خزیمہ رحمہ اللہ نے اس کو صحیح کہا ہے اور یہ الفاظ ابن خزیمہ کے ہیں۔ [بلوغ المرام/كتاب الصيام/حدیث: 565]
تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي في الكبرٰي، حديث:2775، وابن خزيمة:3 /318، حديث:2167، وابن حبان(الموارد):941، والحاكم:1 /436.»

حدیث نمبر: 566
وعن أبي هريرة رضي الله عنه أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم نهى عن صوم يوم عرفة بعرفة. رواه الخمسة غير الترمذي وصححه ابن خزيمة والحاكم واستنكره العقيلي.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عرفات میں عرفہ کے دن کا روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے۔ اسے ترمذی کے علاوہ باقی پانچوں نے روایت کیا ہے۔ امام ابن خزیمہ رحمہ اللہ اور امام حاکم رحمہ اللہ علیہ نے اسے صحیح کہا ہے اور امام عقیلی رحمہ اللہ نے اسے منکر کہا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصيام/حدیث: 566]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الصوم، باب في صوم يوم عرفة بعرفة، حديث:2440، والنسائي، مناسك الحج، حديث:3007، وابن ماجه، الصيام، حديث:1732، وأحمد:2 /304، والحاكم:1 /434، وابن خزيمة:3 /292، حديث:2101،۔»

حدیث نمبر: 567
وعن عبد الله بن عمرو رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لا صام من صام الأبد» ‏‏‏‏ متفق عليه. ولمسلم من حديث أبي قتادة بلفظ:«‏‏‏‏لا صام ولا أفطر» .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے ہمیشہ روزہ رکھا اس نے (گویا) روزہ نہیں رکھا۔ (بخاری و مسلم) اور مسلم میں ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے یہ الفاظ ہیں کہ نہ روزہ رکھا نہ افطار کیا۔ [بلوغ المرام/كتاب الصيام/حدیث: 567]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الصوم، باب حق الأهل في الصوم، حديث:1977، ومسلم الصيام، باب النهي عن صوم الدهر لمن تضرربه، حديث:1159، وحديث أبي قتادة أخرجه مسلم، الصيام، حديث:1162.»