الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


بلوغ المرام کل احادیث (1359)
حدیث نمبر سے تلاش:


بلوغ المرام
كتاب الجهاد
مسائل جہاد
3. باب السبق والرمي
3. گھڑ دوڑ اور تیراندازی کا بیان
حدیث نمبر: 1130
عن ابن عمر رضي الله عنهما قال: سابق النبي صلى الله عليه وآله وسلم بالخيل التي قد ضمرت من الحفياء وكان أمدها ثنية الوداع وسابق بين الخيل التي لم تضمر من الثنية إلى مسجد بني زريق وكان ابن عمر فيمن سابق. متفق عليه وزاد البخاري قال سفيان: من الحفياء إلى ثنية الوداع خمسة أميال أو ستة ومن الثنية إلى مسجد بني زريق ميل.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تیار شدہ گھوڑوں کی حفیاء سے ثنیہ الوداع تک دوڑ کرائی اور جو گھوڑے تیار نہیں تھے ان کو ثنیۃ سے لے کر بنی زریق کی مسجد تک دوڑایا اور ابن عمر رضی اللہ عنہما بھی مسابقت میں شریک تھے۔ (بخاری و مسلم) اور بخاری میں اتنا اضافہ ہے کہ سفیان رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ حفیاء سے ثنیۃ الوداع کا فاصلہ پانچ یا چھ میل ہے اور ثنیۃ سے مسجد بنی زریق تک کا فاصلہ ایک میل ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الجهاد/حدیث: 1130]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الصلاة، باب هل يقال مسجد بني فلان، حديث:420، ومسلم، الإمارة، باب المسابقة بين الخيل وضميرها، حديث:1870.»

حدیث نمبر: 1131
وعنه رضي الله عنه: أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم سبق بين الخيل وفضل القرح في الغاية. رواه أحمد وأبو داود وصححه ابن حبان.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے گھوڑوں کے درمیان مسابقت کرائی اور نوجوان گھوڑوں کی حد میں فرق ملحوظ رکھا۔ اسے احمد اور ابوداؤد نے روایت کیا اور ابن حبان سے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الجهاد/حدیث: 1131]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الجهاد، باب في السبق، حديث:2577، وابن حبان (الإحسان): 7 /95، 96، حديث:4669.»

حدیث نمبر: 1132
وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لا سبق إلا في خف أو نصل أو حافر» ‏‏‏‏رواه أحمد والثلاثة وصححه ابن حبان.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اونٹوں، گھوڑوں اور تیر اندازی کے سوا اور کسی چیز میں مسابقت نہیں۔ اسے احمد اور تینوں نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الجهاد/حدیث: 1132]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الجهاد، باب في السبق، حديث:2574، وأحمد:2 /474، والنسائي، الخيل، حديث:3615، وابن حبان (الموارد)، حديث:1638، والترمذي، الجهاد، حديث:1700، وابن ماجه، الجهاد، حديث:2878.»

حدیث نمبر: 1133
وعنه رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏من أدخل فرسا بين فرسين وهو لا يأمن أن يسبق فلا بأس به وإن أمن فهو قمار» ‏‏‏‏ رواه أحمد و أبو داود،‏‏‏‏ وإسناده ضعيف.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس شخص نے دو گھوڑوں کے درمیان تیسرا گھوڑا داخل کیا لیکن اس شخص کو یہ یقین نہ تھا کہ یہ گھوڑا آگے بڑھ جائے گا۔ اس میں کوئی حرج نہیں لیکن اگر اس شخص کو یہ یقین تھا کہ یہ تیسرا گھوڑا بڑھ جائے گا تو یہ جوا ہو جائے گا۔ اسے احمد اور ابوداؤد نے روایت کیا ہے اور اس کی سند ضعیف ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الجهاد/حدیث: 1133]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الجهاد، باب في المحلل، حديث:2579، وأحمد:2 /505.* سفيان بن حسين ثقة لكنه ضعيف في الزهري.»

حدیث نمبر: 1134
وعن عقبة بن عامر رضي الله عنه قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم وهو على المنبر يقرأ:«وأعدوا لهم ما استطعتم من قوة» ‏‏‏‏: ألا إن القوة الرمي ألا إن القوة الرمي ألا إن القوة الرمي» ‏‏‏‏ رواه مسلم.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا اور وہ منبر پر کھڑے یہ (آیت) پڑھ رہے تھے «وأعدوا لهم ما استطعتم من قوة» ‏‏‏‏ تم جو کچھ اپنی قوت سے کافروں کے (مقابلہ) کے لئے تیار کر سکتے ہو تیار کرو اور گھوڑوں کے باندھنے سے۔ اور (فرماتے تھے) خبردار! قوت تیر اندازی میں ہے۔ خبردار! قوت تیر اندازی ہے۔ خبردار! قوت تیر اندازی ہے۔ (مسلم) [بلوغ المرام/كتاب الجهاد/حدیث: 1134]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الإمارة، فضل الرمي والحث عليه...، حديث:1917.»