الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


بلوغ المرام کل احادیث (1359)
حدیث نمبر سے تلاش:


بلوغ المرام
كتاب القضاء
قاضی (جج) وغیرہ بننے کے مسائل
2. باب الشهادات
2. شہادتوں (گواہیوں) کا بیان
حدیث نمبر: 1201
عن زيد بن خالد الجهني رضي الله عنه أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال:«‏‏‏‏ألا أخبركم بخير الشهداء؟الذي يأتي بالشهادة قبل أن يسألها» .رواه مسلم.
سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا میں تمہیں خبر نہ دوں کہ بہترین گواہ کون سے ہیں؟ وہ جو گواہی طلب کیے جانے سے پہلے خود ہی گواہی دے۔ (مسلم) [بلوغ المرام/كتاب القضاء/حدیث: 1201]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الأقضية، باب بيان خير الشهود، حديث:1719.»

حدیث نمبر: 1202
وعن عمران بن حصين رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إن خيركم قرني ثم الذين يلونهم ثم الذين يلونهم ثم يكون قوم يشهدون ولا يستشهدون ويخونون ولا يؤتمنون وينذرون ولا يوفون ويظهر فيهم السمن» ‏‏‏‏ متفق عليه.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میرا زمانہ تمہارے تمام زمانوں سے بہتر ہے۔ پھر اس کے بعد والا، پھر اس کے بعد والا، اس کے بعد ایسے لوگ پیدا ہوں گے جو گواہی دیں گے اور ان سے گواہی طلب نہیں کی جائے گی۔ وہ خائن ہوں گے، امین نہیں ہوں گے۔ نذر مانیں گے مگر پوری نہیں کریں گے اور ان میں موٹاپا ظاہر و نمایاں ہو گا۔ (بخاری و مسلم) [بلوغ المرام/كتاب القضاء/حدیث: 1202]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الشهادات، باب لايشهد علي شهادة جور إذا أشهد، حديث:2651، ومسلم، فضائل الصحابة، باب فضل الصحابة....، حديث:2535.»

حدیث نمبر: 1203
وعن عبد الله بن عمرو رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لا تجوز شهادة خائن ولا خائنة ولا ذي غمر على أخيه ولا تجوز شهادة القانع لأهل البيت» ‏‏‏‏ رواه أحمد وأبو داود.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا خائن مرد و عورت کی گواہی جائز نہیں اور دشمن اور کینہ ور شخص کی اپنے بھائی کے خلاف بھی گواہی جائز نہیں اور جو شخص کسی دوسرے کے زیر کفالت ہو اس کی گواہی کفیل خاندان کے حق میں جائز نہیں ہے۔ (مسند احمد، ابوداؤد) [بلوغ المرام/كتاب القضاء/حدیث: 1203]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، القضاء، باب من ترد شهادة، حديث:3600 وأحمد:2 /181، 203.»

حدیث نمبر: 1204
وعن أبي هريرة رضي الله عنه أنه سمع رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقول: «‏‏‏‏لا تجوز شهادة بدوي على صاحب قرية» ‏‏‏‏ رواه أبو داود وابن ماجه.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ صحرا نورد بدو (دیہاتی) کی گواہی شہری کے حق میں قابل قبول نہیں۔ (ابوداؤد و ابن ماجہ) [بلوغ المرام/كتاب القضاء/حدیث: 1204]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، القضاء، باب شهادة البدوي علي أهل الأمصار، حديث:3602، وابن ماجه، الأحكام، حديث:2367.»

حدیث نمبر: 1205
وعن عمر بن الخطاب رضي الله عنه أنه خطب فقال: إن أناسا كانوا يؤخذون بالوحي في عهد رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم وإن الوحي قد انقطع وإنما نؤاخذكم الآن بما ظهر لنا من أعمالكم. رواه البخاري.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے خطبہ دیا اور فرمایا کہ عہد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں لوگوں کا مواخذہ وحی کے ذریعہ ہوتا تھا۔ اب وحی کا نزول بند ہو چکا ہے اب ہم تمہارا مواخذہ تمہارے اعمال کے مطابق کریں گے جیسے وہ ہمارے روبرو ظاہر ہوں گے۔ (بخاری) [بلوغ المرام/كتاب القضاء/حدیث: 1205]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الشهادات، باب الشهداء العدول، حديث:2641.»

حدیث نمبر: 1206
وعن أبي بكرة رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم أنه عد شهادة الزور من أكبر الكبائر. متفق عليه في حديث طويل.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جھوٹی گواہی کو بڑے گناہوں میں شمار کیا ہے۔ بخاری و مسلم کی لمبی حدیث میں ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب القضاء/حدیث: 1206]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الشهادات، باب ما قيل في شهادة الزور، حديث:2654، ومسلم، الإيمان، باب الكبائر وأكبرها، حديث:87.»

حدیث نمبر: 1207
وعن ابن عباس رضي الله عنهما أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال لرجل: «‏‏‏‏ترى الشمس؟» ‏‏‏‏ قال: نعم قال: «‏‏‏‏على مثلها فشاهد أو دع» ‏‏‏‏ أخرجه ابن عدي بإسناد ضعيف وصححه الحاكم فأخطأ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی سے فرمایا تو سورج کو دیکھتا ہے؟ اس نے عرض کیا جی ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس طرح کی روشن شہادت ہو تو گواہی دے ورنہ چھوڑ دے۔ اسے ابن عدی نے ضعیف سند سے نکالا ہے اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے مگر غلطی کی ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب القضاء/حدیث: 1207]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن عدي في الكامل:6 /2213، وفيه عمرو بن مالك البصري [ضعيف، تابعه سليمان الشاذكوني وهو متهم] عن محمد بن سليمان بن مشمول عن عبدالله بن سلمة بن وهرام عند الحاكم:4 /98، 99، وتعقبه الذهبي.»

حدیث نمبر: 1208
وعن ابن عباس رضي الله عنهما أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قضى بيمين وشاهد. أخرجه مسلم وأبو داود والنسائي وقال: إسناده جيد.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما ہی اس کے راوی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک قسم اور ایک گواہ کی بنیاد پر فیصلہ فرمایا۔ اسے مسلم، ابوداؤد اور نسائی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے کہ اس کی سند عمدہ ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب القضاء/حدیث: 1208]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الأقضية، باب القضاء باليمين والشاهد، حديث:1712، وأبوداود، القضاء، حديث:3608، والنسائي في الكبرٰي:3 /490، حديث:6011.»

حدیث نمبر: 1209
وعن أبي هريرة رضي الله عنه مثله. أخرجه أبو داود والترمذي وصححه ابن حبان.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے بھی اسی طرح کی ایک روایت ہے۔ اس کی تخریج ابوداؤد اور ترمذی نے کی ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب القضاء/حدیث: 1209]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، القضاء، باب القضاء باليمين والشاهد، حديث:3610، والترمذي، الأحكام، حديث:1343، وابن حبان.»