الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


بلوغ المرام کل احادیث (1359)
حدیث نمبر سے تلاش:


بلوغ المرام
كتاب الجامع
متفرق مضامین کی احادیث
5. باب الترغيب في مكارم الأخلاق
5. مکارم اخلاق (اچھے عمدہ اخلاق) کی ترغیب کا بیان
حدیث نمبر: 1314
عن ابن مسعود رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏عليكم بالصدق فإن الصدق يهدي إلى البر وإن البر يهدي إلى الجنة وما يزال الرجل يصدق ويتحرى الصدق حتى يكتب عند الله صديقا وإياكم والكذب فإن الكذب يهدي إلى الفجور وإن الفجور يهدي إلى النار وما يزال الرجل يكذب ويتحرى الكذب حتى يكتب عند الله كذابا» ‏‏‏‏ متفق عليه.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سچائی کو لازم پکڑو کہ سچ نیکی کی طرف رہنمائی کرتا ہے اور نیکی جنت کی جانب رہنمائی کرتی ہے اور آدمی ہمیشہ سچ بولتا ہے اور سچ کی تلاش میں رہتا ہے حتیٰ کہ اسے اللہ کے ہاں صدیق لکھا جاتا ہے اور جھوٹ سے بچو۔ جھوٹ گناہ کی جانب لے جاتا ہے اور گناہ آتشیں جہنم کی جانب لے جاتا ہے اور آدمی ہمیشہ جھوٹ بولتا رہتا ہے اور جھوٹ میں کوشش کرتا رہتا ہے تو اسے اللہ کے ہاں جھوٹا لکھا جاتا ہے۔ (بخاری و مسلم) [بلوغ المرام/كتاب الجامع/حدیث: 1314]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الأدب، باب قول الله تعالي: "يأيها الذين آمنوا اتقوا الله"، حديث:6094، ومسلم، البر والصلة، باب قبح الكذب...، حديث:2607.»

حدیث نمبر: 1315
وعن أبي هريرة رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏إياكم والظن فإن الظن أكذب الحديث» ‏‏‏‏ متفق عليه.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بدگمانی سے بچو۔ بدگمانی سب سے بڑا جھوٹ ہے۔ (بخاری و مسلم) [بلوغ المرام/كتاب الجامع/حدیث: 1315]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، ومسلم، تقدم:1284.»

حدیث نمبر: 1316
وعن أبي سعيد الخدري رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إياكم والجلوس بالطرقات» قالوا: يا رسول الله ما لنا بد من مجالسنا نتحدث فيها قال: «‏‏‏‏فأما إذا أبيتم فأعطوا الطريق حقه» ‏‏‏‏ قالوا: وما حقه؟ قال: «‏‏‏‏غض البصر وكف الأذى ورد السلام والأمر بالمعروف والنهي عن المنكر» ‏‏‏‏ متفق عليه.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا راستوں (اور گلی کوچوں) میں بیٹھنے سے بچو۔ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا، راستوں پر بیٹھے بغیر ہمارا گزارہ نہیں کیونکہ ہم وہاں بیٹھ کر باتیں کرتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پس اگر تم نہیں مانتے تو راستہ کا حق ادا کرو۔ انہوں نے عرض کیا اس کا حق کیا ہے؟ فرمایا آنکھوں کو نیچے رکھنا۔ اذیت رسانی نہ کرنا اور سلام کا جواب دینا۔ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرنا۔ (بخاری و مسلم) [بلوغ المرام/كتاب الجامع/حدیث: 1316]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الاستئذان، باب قول الله تعالي: "يأيها الذين آمنوا لا تدخلوا..."، حديث:6229، ومسلم، الباس والزينة، باب النهي عن الجلوس في الطرقات...،حديث:2121.»

حدیث نمبر: 1317
وعن معاوية رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏من يرد الله به خيرا يفقهه في الدين» ‏‏‏‏ متفق عليه.
سیدنا معاویہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ جس شخص سے بھلائی و خیر کا ارادہ فرماتا ہے اسے دین کی سمجھ عطا فرماتا ہے۔ (بخاری و مسلم) [بلوغ المرام/كتاب الجامع/حدیث: 1317]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، العلم، باب من يرد الله به خيرًا يفقه في الدين، حديث:71، ومسلم، الإمارة، باب قوله صلي الله عليه وسلم: لا تزال طائفة من أمتي ظاهرين علي الحق...، حديث:1037، بعد حديث:1923.»

حدیث نمبر: 1318
وعن أبي الدرداء رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏ما من شيء في الميزان أثقل من حسن الخلق» ‏‏‏‏ أخرجه أبو داود والترمذي وصححه.
سیدنا ابوالدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اچھے خلق سے زیادہ کوئی اور چیز ترازو میں وزنی نہیں ہے۔ اسے ابوداؤد اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الجامع/حدیث: 1318]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الأدب، باب في حسن الخلق، حديث:4799، والترمذي، البر والصلة، حديث:2002.»

حدیث نمبر: 1319
وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏الحياء من الإيمان» ‏‏‏‏ متفق عليه.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا حیاء ایمان کا جزء ہے۔ (بخاری و مسلم) [بلوغ المرام/كتاب الجامع/حدیث: 1319]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الإيمان، باب الحياء من الإيمان، حديث:24، ومسلم، الإيمان، باب بيان عدد شعب الإيمان...،حديث:36.»

حدیث نمبر: 1320
وعن ابن مسعود رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إن مما أدرك الناس من كلام النبوة الأولى: إذا لم تستح فاصنع ما شئت» ‏‏‏‏ أخرجه البخاري.
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پہلی نبوت کے کلام میں سے لوگوں کو جو کچھ ملا ہے، اس میں سے یہ بھی ہے کہ جب تو شرم نہ کرے تو جو چاہے کر۔ (بخاری) [بلوغ المرام/كتاب الجامع/حدیث: 1320]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، أحاديث الأنبياء، باب 54، حديث:3484.»

حدیث نمبر: 1321
وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم:«‏‏‏‏المؤمن القوي خير وأحب إلى الله من المؤمن الضعيف وفي كل خير احرص على ما ينفعك واستعن بالله ولا تعجز وإن أصابك شيء فلا تقل لو أني فعلت (كذا) كان كذا وكذا ولكن قل قدر الله وما شاء فعل فإن لو تفتح عمل الشيطان» أخرجه مسلم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قوی مومن اللہ کے ہاں زیادہ محبوب ہے ضعیف و کمزور مومن کی نسبت سے۔ ہر مومن میں بھلائی اور اچھائی ہے۔ جو چیز تیرے لئے منافع بخش ہے اس کی حرص و لالچ کر۔ مدد صرف اللہ سے طلب کر، عاجز و درماندہ بن کر نہ بیٹھ اور اگر تجھے چیز حاصل ہو تو اس طرح مت کہو کہ اگر فلاں کام میں نے اس طرح سر انجام دیا ہوتا تو اس سے مجھے یہ اور یہ فوائد حاصل ہوتے۔ بلکہ اس طرح کہا کرو کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی تقدیر میں جو چاہا۔ کیونکہ لفظ «لو» (یعنی اگر) شیطان کے عمل کا دروازہ کھولتا ہے۔ (مسلم) [بلوغ المرام/كتاب الجامع/حدیث: 1321]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، القدر، باب في الأمر بالقوة وترك العجز...، حديث:2664.»

حدیث نمبر: 1322
وعن عياض بن حمار رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إن الله أوحى إلي أن تواضعوا حتى لا يبغي أحد على أحد ولا يفخر أحد على أحد» أخرجه مسلم.
سیدنا عیاض بن حمار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھ پر وحی نازل فرمائی ہے کہ تواضع و انکساری کرو۔ یہاں تک کہ کوئی دوسرے پر زیادتی نہ کرے اور نہ کوئی دوسرے پر فخر کرے۔ (مسلم) [بلوغ المرام/كتاب الجامع/حدیث: 1322]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الجنة ونعيمها، باب الصفات التي يعرف بها في الدنيا أهل الجنة وأهل النار، حديث:2865.»

حدیث نمبر: 1323
وعن أبي الدرداء رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏من رد عن عرض أخيه بالغيب رد الله عن وجهه النار يوم القيامة» . أخرجه الترمذي وحسنه. ولأحمد من حديث أسماء بنت يزيد نحوه.
سیدنا ابوالدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس شخص نے اپنے بھائی کی عدم موجودگی میں اس کی آبرو کی حفاظت کی اللہ تعالیٰ قیامت کے روز اس کے چہرے کو آتش جہنم سے محفوظ رکھے گا۔ اس کو ترمذی نے روایت کیا ہے اور حسن قرار دیا ہے اور مسند احمد میں اسماء بنت یزید کی حدیث بھی اسی طرح ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الجامع/حدیث: 1323]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي، البر والصلة، باب ما جاء في الذب عن عرض المسلم، حديث:1931، وحديث أسماء: أخرجه أحمد:6 /449، 450، وهو حديث حسن.»

حدیث نمبر: 1324
وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏ما نقصت صدقة من مال وما زاد الله عبدا بعفو إلا عزا وما تواضع أحد لله إلا رفعه» ‏‏‏‏ أخرجه مسلم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا صدقہ و خیرات کسی مال میں کمی نہیں کرتا اور اللہ اس شخص کو جو درگزر کرتا ہے، نہیں بڑھاتا مگر عزت میں اور نہیں انکساری کرتا کوئی بھی اللہ کے لیے مگر اللہ تعالیٰ اس کو بلند کرتا ہے۔ (مسلم) [بلوغ المرام/كتاب الجامع/حدیث: 1324]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، البر والصلة، باب استحباب العفو والتواضع، حديث:2588.»

حدیث نمبر: 1325
وعن عبد الله بن سلام رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏يا أيها الناس أفشو السلام وصلوا الأرحام وأطعموا الطعام وصلوا بالليل والناس نيام تدخلوا الجنة بسلام» .‏‏‏‏ أخرجه الترمذي وصححه.
سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا لوگو! سلام کو عام کرو اور صلہ رحمی کرو اور کھانا کھلاؤ۔ رات کو قیام کرو جب دوسرے لوگ سوتے ہوں، جنت میں سلامتی کے ساتھ داخل ہو جاؤ گے۔ اسے ترمذی نے نکالا ہے اور صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الجامع/حدیث: 1325]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي، الأطعمة، باب ما جاء في فضل إطعام الطعام، حديث:1855.»

حدیث نمبر: 1326
وعن تميم الداري رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏الدين النصيحة» ‏‏‏‏ ثلاثا قلنا: لمن يا رسول الله؟ قال: «‏‏‏‏لله ولكتابه ولرسوله ولأئمة المسلمين وعامتهم» ‏‏‏‏ أخرجه مسلم.
سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دین (دین اسلام) وعظ و نصیحت کا نام ہے۔ تین مرتبہ یہ ارشاد فرمایا۔ ہم نے عرض کیا، اے اللہ کے رسول! یہ نصیحت کا حق کس کے لیے ہے؟ فرمایا اللہ کے لیے اس کی کتاب کے لیے اور اس کے رسول کے لیے اور مسلمانوں کے آئمہ کے لیے اور ان کے عام لوگوں کے لیے۔ (مسلم) [بلوغ المرام/كتاب الجامع/حدیث: 1326]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الإيمان، باب بيان أن الدين النصيحة، حديث:55.»

حدیث نمبر: 1327
وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم:«‏‏‏‏أكثر ما يدخل الجنة تقوى الله وحسن الخلق» أخرجه الترمذي وصححه الحاكم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو چیز اکثر جنت میں جانے کا سبب بنے گی وہ اللہ کا ڈر اور حسن خلق ہے۔ اسے ترمذی نے نکالا ہے اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الجامع/حدیث: 1327]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي، البر والصلة، باب ما جاء في حسن الخلق، حديث:2004، والحاكم:4 /324.»

حدیث نمبر: 1328
وعنه رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «إنكم لا تسعون الناس بأموالكم ولكن ليسعهم منكم بسط الوجه وحسن الخلق» أخرجه أبو يعلى وصححه الحاكم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم لوگوں میں رسائی مال کے ذریعہ پیدا نہیں کر سکتے اس لئے تمہیں چاہیئے کہ حسن خلق و کشادہ روئی سے لوگوں کے اندر رسائی پیدا کرو۔ اسے ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الجامع/حدیث: 1328]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبو يعلي: لم أجده، والحاكم:1 /124 وصححه، وأبونعيم في الحلية:10 /25، فيه عبدالله بن سعيدالمقبري متروك.»

حدیث نمبر: 1329
وعنه رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «المؤمن مرآة أخيه المؤمن» ‏‏‏‏ أخرجه أبو داود بإسناد حسن.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مومن اپنے مومن بھائی کا آئینہ ہے۔ اس کو ابوداؤد نے روایت کیا ہے، اس کی سند حسن ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الجامع/حدیث: 1329]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الأدب، باب في النصيحة والحياطة، حديث:4918.»

حدیث نمبر: 1330
وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏المؤمن الذي يخالط الناس ويصبر على أذاهم خير من المؤمن الذي لا يخالط الناس ولا يصبر على أذاهم» ‏‏‏‏ أخرجه ابن ماجه بإسناد حسن وهو عند الترمذي إلا أنه لم يسم الصحابي.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو مومن لوگوں سے میل جول رکھتا ہے اور ان کی جانب سے اذیت رسانی پر صبر کرتا ہے وہ اس مومن سے بہتر اور اچھا ہے جو لوگوں سے ملتا جلتا نہیں اور ان کی جانب سے اذیت رسانی پر صبر بھی نہیں کرتا۔ اس حدیث کو ابن ماجہ نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ نیز یہ حدیث ترمذی میں بھی ہے مگر اس نے صحابی رضی اللہ عنہ کا نام نہیں لیا۔ [بلوغ المرام/كتاب الجامع/حدیث: 1330]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن ماجه، الفتن، باب الصبر علي البلاء، حديث:4032، والترمذي، صفة القيامة، حديث:2507 بألفاظ مختلفة.»

حدیث نمبر: 1331
وعن ابن مسعود رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏اللهم كما حسنت خلقي فحسن خلقي» ‏‏‏‏ رواه أحمد وصححه ابن حبان.
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا الٰہی جس طرح تو نے میری تخلیق کو خوب اچھا بنایا ہے۔ اس طرح میرے اخلاق کو اچھا اور حسین بنا دے۔ اسے احمد نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الجامع/حدیث: 1331]
تخریج الحدیث: «أخرجه أحمد: 1 /403، وابن حبان(الموارد)، حديث:2423، وسنده حسن وله شاهد عندأحمد:6 /68، 155.»