سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین کام امر جاہلیت میں سے ہیں: نوحہ کرنا، کسی شخص کا اپنے والد سے لاتعلقی ظاہر کرنا اور اس کا لوگوں پر فخر کرنا۔“[مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الايمان/حدیث: 51]
تخریج الحدیث: «مسند احمد: 262/2 . صحيح ابن حبان، رقم: 3131»