الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مسند اسحاق بن راهويه کل احادیث (981)
حدیث نمبر سے تلاش:


مسند اسحاق بن راهويه
كتاب الصلوٰة
نماز کے احکام و مسائل
18. امام کو جماعت مختصر کروانی چاہیے
حدیث نمبر: 156
أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ، نا ابْنُ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: رَأَيْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ صَلَّى صَلَاةَ الْفَجْرِ تَجَوَّزَ فِيهَا، قَالَ: فَقُلْتُ: يَا أَبَا هُرَيْرَةَ هَكَذَا كَانَتْ صَلَاةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((نَعَمْ، وَأَوْجَزَ)).
ابن ابی خالد نے اپنے والد سے روایت کیا، انہوں نے کہا: میں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا انہوں نے فجر کی نماز پڑھی وہ اس میں اختصار کرتے تھے، میں نے کہا: ابوہریرہ! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس طرح نماز پڑھا کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: ہاں، اس سے بھی زیادہ مختصر۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصلوٰة/حدیث: 156]
تخریج الحدیث: «مسند احمد: 472/2 . مسندي حميدي، رقم: 987 . اسناده حسن لغيره .»