ابوعون الاعور نے بیان کیا، میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ نماز پڑھی، وہ ہر دفعہ اٹھتے وقت اور دو سجدوں کے درمیان اللہ اکبر کہتے تھے، پھر فرماتے: ”میں تم سب لوگوں سے زیادہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز سے مشابہت رکھنے والا ہوں، اور آپ کی پوری زندگی یہی نماز رہی۔“[مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصلوٰة/حدیث: 170]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الاذان، باب التكبير اذا قام بن السجود، رقم: 789 . مسلم، كتاب الصلاة، باب اثبات التكبير فى كل خفض الخ، رقم: 392 . سنن ابوداود، رقم: 836 . سنن نسائي، رقم: 1156 . مسند احمد: 236/2 .»