الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مسند اسحاق بن راهويه کل احادیث (981)
حدیث نمبر سے تلاش:


مسند اسحاق بن راهويه
كتاب الصلوٰة
نماز کے احکام و مسائل
52. اللہ کی رضا کی خاطر اذان دینے کی فضیلت
حدیث نمبر: 203
اَخْبَرَنَا اَحْمَدُ بْنُ اَیُّوْبَ الضَّبِّی، عَنْ اَبِیْ حَمْزَةَ،َ عَنْ جَابِرٍٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ رَّسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ اَذَّنَ سَبْعَ سِنِیْنَ مُحْتَسِبًا، کُتِبَتْ لَهٗ بَرَاءَةٌ مِّنَ النَّارِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص اللہ کی رضا کی خاطر ثواب کی نیت سے سات سال اذان دیتا ہے، اس کے لیے جہنم سے براءت لکھ دی جاتی ہے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصلوٰة/حدیث: 203]
تخریج الحدیث: «سنن ترمذي، ابواب الصلاة، باب ماجاء فى فضل الاذان، رقم: 206 . سنن ابن ماجه، كتاب الاذان، ولسنة فيها باب فضل الاذان الخ، رقم: 767 . قال الشيخ الالباني: ضعيف . مستدرك حاكم: 25/1 . سنن كبري بيهقي: 433/1 .»

حدیث نمبر: 204
قَالَ جَابِرٌ: وَقَالَ عَامِرٌ عَنْ سَعْدِ بْنِ اَبِیْ وَقَّاصٍ، اَنَّهٗ قَالَ: لَاَنْ اَقْوٰی عَلَی الْاَذَانِ مُحْتَسِبًا اَحَبُّ اِلَیَّ مِنَ الْجِهَادِ، وَالْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: اللہ کی رضا کی خاطر ثواب کی نیت سے اذان دینے کی قوت پانا مجھے جہاد، حج اور عمرے سے زیادہ محبوب ہے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصلوٰة/حدیث: 204]