الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مسند اسحاق بن راهويه کل احادیث (981)
حدیث نمبر سے تلاش:


مسند اسحاق بن راهويه
كتاب الصلوٰة
نماز کے احکام و مسائل
55. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر صلوٰۃ یا سلام بھیجنا
حدیث نمبر: 208
اَخْبَرَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ، نَا اِسْرَائِیْلُ، عَنْ اَبِیْ یَحْیَی الْقَتَّاتِ، عَنْ مُجَاهِدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَیْسَ اَحَدٌ مِنْ اُمَّةِ مُحَمَّدٍ یُصَلِّیْ عَلٰی مُحَمَّدِ اَوْ یُسَلِّمُ عَلَیْهِ اِلَّا بَلَغَهٗ، یُصَلِّیْ عَلَیْكَ فُلَانٌ، وَیُسَلِّمُ عَلَیْكَ فُـلَانٌ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا: امت محمد میں سے جو بھی محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر صلٰوۃ یا سلام بھیجتا ہے تو وہ آپ تک پہنچ جاتا ہے، فلاں آپ پر صلوٰۃ بھیجتا ہے، اور فلاں آپ پر سلام بھیجتا ہے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصلوٰة/حدیث: 208]
تخریج الحدیث: «ابن عدي ضعفاء: 238/3 . اسناده ضعيف فيه ابويحييٰ القتات وهو ضعيف . التقريب: 8444 .»