عمرو بن دینار سے روایت ہے انہوں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو عیدین کے دن تکبیریں (اللہ اکبر، اللہ اکبر) پڑھتے ہوئے سنا، عمرو (ابن دینار) نے کہا: میں نہیں جانتا کہ دو میں سے کون سا امر مراد لیتے تھے۔ اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان: ”جب تم مناسک حج ادا کرلو تو اللہ کو یاد کرو۔“ یا یہ فرمان: ”گنتی کے چند دنوں میں اللہ کا ذکر کرو۔“[مسند اسحاق بن راهويه/كتاب العيدين/حدیث: 229]