سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا، ہمیں جنازوں کی پیروی کرنے سے منع کیا گیا، لیکن ہمیں سختی سے منع نہیں کیا گیا۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الجنائز/حدیث: 268]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الجنائز، باب اتباع الجنائز . مسلم، كتاب الجنائز، باب نهي النساء عن اتباع الجنائز، رقم: 938 . سنن ابوداود، رقم: 3167 . سنن ابن ماجه، رقم: 1577 . مسند احمد: 408/6 .»
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ہم (خواتین) کو جنازوں کی پیروی کرنے سے منع کیا گیا، لیکن یہ تاکیدی ممانعت نہیں تھی۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الجنائز/حدیث: 270]