سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کو اللہ کی راہ میں زخم آ جائے تو وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کا رنگ خون کا سا ہو گا، جبکہ اس کی خوشبو کستوری کی ہو گی۔“[مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الجهاد/حدیث: 521]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الجهاد، باب من يخرج فى سبيل الله عزوجل، رقم: 2803 . مسلم، كتاب الامارة باب فضل الجهاد والخروج فى سبيل الله، رقم: 1876 . سنن ابوداود، رقم: 2541 . سنن ترمذي، رقم: 1657 .»