الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مسند اسحاق بن راهويه کل احادیث (981)
حدیث نمبر سے تلاش:


مسند اسحاق بن راهويه
كتاب التفسير
قرآن مجید کی تفسیر کا بیان
5. سورۂ یوسف آیت 26 کے بعض حصے کا بیان
حدیث نمبر: 582
اَخْبَرَنَا وَکِیْعٌ، نَا سُفْیَانُ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ ابْنِ اَبِیْ مُلَیْکَةَ،عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: ﴿وَشَهِدَ شَاهِدٌ مِنْ اَهْلِهَا﴾، قَالَ: کَانَ مِنْ خَاصَّةِ الْمَلِكِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اللہ تعالیٰ کے فرمان: اس کے اہل میں سے ایک گواہ نے گواہی دی۔ کی تفسیر میں فرمایا: وہ بادشاہ کا کوئی خاص شخص تھا۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب التفسير/حدیث: 582]
حدیث نمبر: 583
اَخْبَرَنَا وَکِیْعٌ، نَا اِسْرَائِیْلُ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ عِکْرِمَةِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: کَانَ ذَا لِحْیَةٍ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا: وہ داڑھی والا تھا۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب التفسير/حدیث: 583]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف . دارالمنشور: 526/4 .»

حدیث نمبر: 584
اَخْبَرَنَا عَبْدُالرَّزَّاقِ، نَا اِسْرَائِیْلُ، بِهَذَا الْاِسْنَادِ مِثْلَهٗ.
عبدالرزاق نے بیان کیا، اسرائیل (ابن یونس بن ابی اسحٰق) نے اس اسناد سے اسی مثل ہمیں خبر دی۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب التفسير/حدیث: 584]
تخریج الحدیث: «انظر ما قبله .»