الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مسند اسحاق بن راهويه کل احادیث (981)
حدیث نمبر سے تلاش:


مسند اسحاق بن راهويه
كتاب الفرائض
وراثت کے احکام و مسائل
3. وراثت کی تقسیم کا بیان
حدیث نمبر: 737
اَخْبَرَنَا عَبْدُالرَّزَّاقِ، نَا مَعْمَرٌ، عَنِ ابْنِ طَاؤُوْسٍ، عَنْ اَبِیْهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: اقْسِمِ الْمَالَ بَیْنَ اَهْلِ الْفَرَائِضِ عَلٰی کِتَابِ اللّٰهِ فَمَا بَقِیَ فَلِاَوْلٰی ذَکَرٍ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مال کو اہل فرائض کے درمیان اللہ کی کتاب کے مطابق تقسیم کرو اور جو بچ جائے تو وہ اس مرد کا ہے جو میت کے زیادہ قریب ہے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الفرائض/حدیث: 737]
تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب الفرائض، باب الحقوا الفرائض ياهلها . الخ، رقم: 1615 . سنن ابوداود، رقم: 2898 . سنن ترمذي، رقم: 2098 . سنن ابن ماجه، رقم: 2740 .»