سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: میں مدینہ کے کھجوروں کے باغ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی معیت میں چل رہا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابوہریرہ! زیادہ مال والے ہلاک ہوں گے، بے شک زیادہ مال والے زیادہ نیچے ہوں گے، مگر وہ جس نے اسی طرح، اس طرح اور اس طرح خرچ کیا“ یعنی! اپنے آگے پیچھے، اپنی دائیں جانب اور بائیں جانب، پھر حدیث سابق (رقم: 266، 265) کے مطابق آخر تک روایت کیا۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الزهد/حدیث: 918]