سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ آدمی ذلیل ہو، خوار ہو، رسوا ہو۔“ صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کون؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اپنے والدین یا ان میں سے کسی ایک کو بڑھاپے کی حالت میں پایا اور پھر (ان کی خدمت نہ کر کے) آگ میں چلا گیا۔“[الادب المفرد/كِتَابُ الْوَالِدَيْنِ/حدیث: 21]