سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص چاہتا ہے کہ اس کے رزق میں کشادگی ہو اور عمر میں اضافہ ہو اس کو چاہیے کہ صلہ رحمی کرے۔“[الادب المفرد/كِتَابُ صِلَةِ الرَّحِمِ/حدیث: 56]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الأدب، باب من بسط له فى الرزق لصلة الرحم: 5986، 2067 و مسلم: 2557 و أبوداؤد: 1693»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جسے یہ پسند ہو کہ اس کے رزق میں فراوانی کی جائے اور اس آثار قدم میں تاخیر ہو، یعنی عمر دراز ہو اسے چاہیے کہ صلہ رحمی کرے۔“[الادب المفرد/كِتَابُ صِلَةِ الرَّحِمِ/حدیث: 57]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الأدب، باب من بسط له فى الرزق لصلة الرحم: 5985، صحيح أبى داؤد: 1486»