سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ شخص صلہ رحمی کرنے والا نہیں جو برابر سرابر معاملہ کرتا ہے، صلہ رحمی کرنے والا تو درحقیقت وہ ہے کہ جس سے تعلق توڑا جائے تو وہ پھر بھی صلہ رحمی کرے۔“[الادب المفرد/كِتَابُ صِلَةِ الرَّحِمِ/حدیث: 68]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، الأدب، باب ليس الواصل بالمكافئ: 5991 و أبوداؤد: 1697 و الترمذي: 1908»