سیدنا ابوسعید (خدری) رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو رحم نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جاتا۔“[الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 95]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه الترمذي، الزهد، باب ما جاء فى الرياء السمعة: 2381 و أحمد: 11362 - تخريج مشكلة الفقر: 108»
سیدنا جریر بن عبداللہ (بجلی) رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ اس پر رحم نہیں فرماتا جو لوگوں پر رحم نہیں کرتا۔“[الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 96]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه مسلم، الفضائل، باب رحمته صلى الله عليه وسلم الصبيان و العيال و تواضعه و فضل ذلك: 2319 و الترمذي: 1922 و البخاري: 7376»
سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے (ایک دوسری سند سے) مروی ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو لوگوں پر رحم نہیں کرتا اللہ اس پر رحم نہیں کرے گا۔“[الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 97]
سیدنا عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ فرماتی ہیں کہ کچھ دیہاتی لوگ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو ان میں سے ایک شخص نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ بچوں کو بوسہ دیتے ہیں؟ اللہ کی قسم! ہم تو انہیں بوسہ نہیں دیتے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں کیا کر سکتا ہوں اگر اللہ نے تیرے دل سے رحمت نکال دی ہے۔“[الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 98]
سیدنا ابوعثمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کو عامل مقرر کیا تو (ایک روز) اس نے کہا: میرے اتنے اتنے بچے ہیں، میں نے ان میں سے کبھی کسی کو بوسہ نہیں دیا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: بلاشبہ اللہ عزوجل صرف حقوق ادا کرنے والوں پر رحم فرماتا ہے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 99]
تخریج الحدیث: «حسن: أخرجه عبدالرزاق: 20590 و ابن أبى الدنيا فى العيال: 255 و الدينوري فى المجالسة: 325/6 و البيهقي فى الكبرىٰ: 72/9»