سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما کو خبر دیتے ہوئے کہا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”وہ شخص مومن نہیں ہے جو خود سیر ہو کر کھاتا ہے جبکہ اس کا پڑوسی فاقوں میں زندگی بسر کر رہا ہے۔“[الادب المفرد/كِتَابُ الْجَارِ/حدیث: 112]
تخریج الحدیث: «صحيح: الصحيحة: 149 - أخرجه المصنف فى التاريخ: 195/5 و ابن أبى الدنيا فى مكارم الاخلاق: 347 و الطبراني فى الكبير: 154/12 و أبويعلى: 2699 و البيهقي فى الأدب: 29/1 و رواء الحاكم: 15/2، من حديث عائشة»