سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم کسی کو یوں نہ کہو: الله تعالیٰ اسے بدصورت اور بھدا کر دے۔“[الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 172]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ تم ہرگز ایسا نہ کہو: اللہ تیری شکل و صورت بگاڑ دے اور اس کا چہرہ بھی بدصورت کر دے جس کی شکل تجھ سے ملتی جلتی ہے،کیونکہ الله عزوجل نے آدم علیہ السلام کو ان کی خاص صورت پر پیدا فرمایا ہے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 173]
تخریج الحدیث: «حسن: أخرجه أحمد: 9604 و الحميدي: 1153 و السنة لابن أبى عاصم: 227/1 - الصحيحة: 812»