الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


الادب المفرد کل احادیث (1322)
حدیث نمبر سے تلاش:


الادب المفرد
كِتَابُ
كتاب
132. بَابُ الْأُلْفَةِ
132. باہم الفت کے ساتھ رہنے کا بیان
حدیث نمبر: 261
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَاصِمٍ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ، عَنْ حَيْوَةَ بْنِ شُرَيْحٍ، عَنْ دَرَّاجٍ، عَنْ عِيسَى بْنِ هِلاَلٍ الصَّدَفِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ‏:‏ ”إِنَّ رُوحَ الْمُؤْمِنَيْنِ لَيَلْتَقِيَانِ فِي مَسِيرَةِ يَوْمٍ، وَمَا رَأَى أَحَدُهُمَا صَاحِبَهُ‏.‏“
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلاشبہ دو مومنوں کی روحیں ایک دن کی مسافت پر ایک دوسرے سے ملتی ہیں حالانکہ ان میں سے کسی ایک نے اپنے ساتھی کو دیکھا نہیں۔ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 261]
تخریج الحدیث: «ضعيف: أخرجه ابن وهب فى الجامع: 180 و أحمد: 6636 - الضعيفة: 1947»

قال الشيخ الألباني: ضعيف

حدیث نمبر: 262
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ‏:‏ النِّعَمُ تُكْفَرُ، وَالرَّحِمُ تُقْطَعُ، وَلَمْ نَرَ مِثْلَ تَقَارُبِ الْقُلُوبِ‏.‏
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں: نعمتوں کی ناقدری کی جاتی ہے، اور رحم کو کاٹا جاتا ہے، اور ہم نے دلوں کی قربت جیسی کوئی الفت نہیں دیکھی۔ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 262]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه ابن المبارك فى الذهب: 362 و ابن المقرى فى معجمه: 222 و الحاكم: 359/2 و البيهقي فى شعب الإيمان: 9032»

قال الشيخ الألباني: صحيح

حدیث نمبر: 263
حَدَّثَنَا فَرْوَةُ بْنُ أَبِي الْمَغْرَاءِ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ مَالِكٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَوْنٍ، عَنْ عُمَيْرِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ‏:‏ كُنَّا نَتَحَدَّثُ‏:‏ إِنَّ أَوَّلَ مَا يُرْفَعُ مِنَ النَّاسِ الأُلْفَةُ‏.‏
عمیر بن اسحٰق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہم باتیں کیا کرتے تھے کہ لوگوں میں سے سب سے پہلے اُنس و پیار اٹھا لیا جائے گا۔ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 263]
تخریج الحدیث: «ضعيف: أخرجه نعيم بن حماد فى الفتن: 156 و الداني فى الفتن: 275»

قال الشيخ الألباني: ضعيف